ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عدنان منصور نے آج لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات کے دوران خطے اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم مقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی مشکلات کے حل سے متعلق ایران کا نمایاں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ عدنان منصور نے شام کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج دشمن فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں۔ اور وہ جمہوریت جیسے پرفریب نعروں کے ذریعے لوگوں کو دنیا کے مختلف علاقوں اس خطے میں لا کر ان فرقہ وارانہ اختلافات میں الجھا رہے ہیں تاکہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر سکیں۔
غضنفر رکن آبادی نے بھی اس ملاقات میں لبنانی وزیر اعظم کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا تحریری پیغام پیش کیا اور القصیر شہر میں شام کی حکومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح گروہوں کے درمیان غیر ملکیوں کی موجودگی کو اس بات کی دلیل قرار دیا کہ صیہونی حکومت ایک سازش کے تحت خطے میں بدامنی پھیلا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲